Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنشن لینے والوں کے لیے حکومت کا بڑا اعلان

پنشن لینے والوں کے لیے حکومت نے بڑا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کے بل کا بڑھتا ہوا بوجھ کم کرنے کے لیے پنشن اسکیم 2023 میں اہم ترامیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریٹائرڈ ملازمین کی وفات کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک مقرر کرنے کی تجویز ہے تاہم وفات پانے والے ریٹائرڈ ملازم کا کوئی بچہ اگر معذور ہے تو اسے غیر معینہ مدت کیلئے فیملی پنشن ملتی رہے گی۔

وزارتِ خزانہ نے سمری منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوادی ہے۔

سمری میں کہا گیا کہ پنشن کا بل ناقابلِ برداشت ہو تا جا رہا ہے، پے اینڈ پنشن کمیشن نے 2020 میں اپنی سفارشات دیں جن کی روشنی میں حکومت نے پنشن اصلاحات کا اعلان کیا جس کے مطابق پنشن اسکیم میں ترامیم تجویز کی جارہی ہیں۔

ترامیم کے مطابق شہداء کی فیملی پنشن کی معیاد 20 سال تجویز دی کی گئی جبکہ ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر ان کی پنشن کی کیلکولیشن ملازمت کے آخری 36 ماہ کی قابل پنشن رقم کے 70 فیصد کی بنیاد پر ہوگی۔

ریٹائرمنٹ کے بعد پنشنرز کی پنشن میں سالانہ اضافہ کی رقم الگ رکھی جائے گی اور یہ رقم اس وقت تک علیحدہ رکھی جائے گی جب تک کہ حکومت مجاز پنشنری بینیفٹس پر نظر ثانی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کرلیتی۔

پنشن میں اضافہ افراط زر کی شرح کے مطابق ہی ہوگا لیکن یہ اضافہ 10 فیصد تک ہوگا اور حکومت افراط زر کی شرح میں کمی کے مطابق اسکی ایڈجسٹمنٹ بھی کرے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version