مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے نجی یونیورسٹی میں سی پیک سے متعلق نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کی 10 سالہ تقریبات منائی جا رہی ہیں جبکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،پاکستان اور چین کے تعلقات ہر گذرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔
مرتضی سولنگی نے یہ بھی کہا کہ نگران وزیراعظم بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، روڈ انفراسٹرکچر، گرین انیشیٹو، ٹیکنالوجی، ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز، سپیشل اکنامک زونز اور ایم ایل ون کے حوالے سے اچھی خبریں ملیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث آج کافی لوگوں کے چہروں پر رونق ہے،حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کا فائدہ عوام تک پہنچایا ہے۔
نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل ہونے چاہئیں، نگران حکومت کا عہد ہے کہ ملک جس حالت میں ملا ہے اس سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جائیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
