Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اب کراچی میں ایم کیو ایم کی کوئی ڈرامے بازی نہیں چلے گی، سعید غنی

پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ اب کراچی میں ایم کیو ایم کی کوئی ڈرامے بازی نہیں چلے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روشنیوں کے شہر کراچی کو دہشتگردی میں دھکیلنے والی ایم کیو ایم ہے، ایم کیو ایم پاکستان، کراچی کی سیاست کا مردہ گھوڑا ہے، بوری بند لاشوں اور بھتہ خوری کو ایم کیو ایم نے اپنی “شناخت” مانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان شدید اندرونی انتشار کا شکار ہے، ایم کیو ایم کو پی ایس پی مافیا نے ہائی جیک کرلیا ہے، کراچی کے ضمنی انتخابات کے نتائج نے ایم کیو ایم کو بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے پر مجبور کیا۔

پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے ایم کیو ایم ایک مرتبہ پھر دہشتگردی اور دھاندلی کے ذریعے کراچی میں الیکشن جیتنے کے خواب دیکھ رہی ہے، ایم کیو ایم، چھوڑنے والے کارکنوں کو دھمکیاں دے کر واپس آنے کا دباؤ ڈال رہی ہے، اب کراچی میں ایم کیو ایم کی کوئی ڈرامے بازی نہیں چلے گی۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version