Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایندھن کی عدم فراہمی کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول درہم برہم

قومی ائیر لائن پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے، واجبات کی عدم ادائیگی اور ایندھن کی عدم فراہمی کے سبب درجنوں پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں اور مزید کا بھی قوی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس او کی جانب سے ایندھن کی عدم فراہمی کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہورہا ہے۔

آج بروز منگل 20 پروازوں کی منسوخی کے بعد کل بروز بدھ کو بھی پی آئی اے کی متعدد پروازیں اڑان نہیں بھرسکیں گی، جن میں 16 بین الاقوامی جبکہ 8 اندرون ملک پروازیں شامل ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی ایس او سے روزانہ کی بنیاد پر محدود ایندھن کی فراہمی کی وجہ سے پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جبکہ کچھ پروازوں کی روانگی کے اوقات میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیاروں کو فیول نہ ملنے پر آج 24پروازیں منسوخ ہوئیں جن میں اندرون ملک13 اور بیرون ملک کی11پروازیں شامل ہیں، اس کے علاوہ ایندھن ملنے میں تاخیر پر12پروازوں کی بروقت روانگی ممکن نہ ہوسکی۔

پی آئی اے کو ایک سال میں کتنا خسارہ ہوا؟ آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق 2021 میں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک 23 ہزار 636 پروازیں شیڈول تھیں۔ 4 ہزار 305 پروازیں منسوخ ہونے سے قومی ایئرلائن کو 19 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ ہوا۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی جنوری میں 260 اور فروری میں 273 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ مارچ میں 274، اپریل میں 343 اور مئی میں 538 فلائٹس کینسل ہوئیں۔

جون کی بات کی جائے تو 496، جولائی میں 420 اور اگست میں سب سے زیادہ 603 پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔ ستمبر میں 316، اکتوبر 375، نومبر میں 201 اور دسمبر میں منسوخ پروازوں کی تعداد 206 رہی۔

پی آئی اے کی جانب سے پلاننگ کے فقدان کے باعث 18 فیصد پروازیں منسوخ ہوئیں۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version