Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معاشرے میں اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے علمائے کرام کا کردار ناگزیر ہے، انیق احمد

وزیر مذہبی امور انیق احمد نےکہا ہے کہ معاشرے میں اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے علمائے کرام کا کردار ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ مذہبی امور انیق احمد سے سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے قرآن کریم کی درست اشاعت ، مسلکی ہم آہنگی کے فروغ اور وحدت اُمت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں رہنماوں نے غزہ میں محصور نہتی خواتین اور معصوم بچوں کی شہادتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار بھی کیا۔

 وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ عرب اور عجم سے نکل کر تصور اُمت بحال کرنے کی شدید ضرورت ہے، معاشرے میں اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے علمائے کرام کا کردار ناگزیر ہے۔

انیق احمد نے کہا کہ کفر ملت واحد ہے تو ہم مسلمان یکجان کیوں نہیں ہوتے، خطہ میں ہر قسم کی مذہبی منافرت اور انتہا پسندی کا ملکر خاتمہ کریں گے۔

 انیق احمد نے ملت اسلامیہ سے وحدت اور مشترکہ لائحہ عمل کا مطالبہ کیا جبکہ انیق احمد آئندہ او آئی سی اجلاس میں بھرپور حکمت عملی اختیار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

وزیر مذہبی امور انیق احمد نے بڑی طاقتوں سے کشیدگی ختم کرنے اور فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کے حل کی ضرورت پر زور بھی دیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version