Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ کا انتخابات اور فوجی عدالتوں کیخلاف مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ

 سپریم کورٹ نے انتخابات اور فوجی عدالتوں کیخلاف مقدمہ آئندہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے انتخابات کا مقدمہ آئندہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے خلاف بھی مقدمہ آئندہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں اہم مقدمات 23 سے 27 اکتوبر تک سماعت کیلئے مقرر کیے جائیں گے جبکہ دونوں مقدمات کی سماعت ساڑھے گیارہ بجے کے بعد کی جائے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے اجلاس میں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا، کمیٹی نے آرٹیکل 184/3 کے مقدمات کی فہرست تیار کرنے کا حکم دے دیا ہے، کمیٹی نے آئینی تشریح کے مقدمات کی فہرست بھی تیار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئینی تشریح مقدمات سماعت کیلئے 5 رکنی کارجر بینچ تشکیل دیئے جائیں گے، کمیٹی نے آرٹیکل 184/3 فیصلوں کیخلاف اپیلوں کی فہرست تیار کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے، کمیٹی میں اجلاس میں جسٹس سردار طارق جسٹس اعجاز الااحسن کی شرکت کی، 3 رکنی کمیٹی نے تمام احکامات رجسٹرار سپریم کورٹ کو جاری کیے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version