پاکستانی عازمین حج کے لئے اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے سرکاری حج اسکیم کے تحت فی کس 11 لاکھ روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حج پالیسی 2024 منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے اور ڈالر کا بوجھ کم کرنے کے لیے کفالت اسکیم آئندہ سال بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئندہ حج پر 28 ملین ڈالر خرچ ہوں گے اور اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 10 ہزار عازمین حج کر سکیں گے۔
اسپانسر شپ اسکیم میں حج اخراجات کی رقم ڈالر میں وصول کی جائے گی جبکہ 2024 کے حج کے لیے پاکستان کا حج کوٹہ 179,210 ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
