سابق صدر آصف زرداری نے بڑی سیاسی وکٹ گرادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے اہم رہنما علی گوہر خان مہر نے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے جی ڈی اے رہنما علی گوہر خان مہر کو پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہا۔
اس موقع پرپیپلز پارٹی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری و سابق صوبائی وزیر ناصر شاہ بھی موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
