Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملٹری اکیڈمی کاکول میں 148ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

ملٹری اکیڈمی کاکول میں 148ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے جبکہ سری لنکن آرمی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل لیاناگے نے تقریب میں بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا جس میں عراق، مالدیپ، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن کے کیڈٹس بھی شامل تھے۔

148ویں پی ایم اے لانگ کورس کی اعزازی شمشیر اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر محمد عبدالرحمان اعوان نے حاصل کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version