Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ سندھ سے ایرانی قونصل جنرل حسن نورین کی ملاقات؛ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

 نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے ایران کے قونصل جنرل مسٹر حسن نورین کی ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر اور مسٹر حسن نورین کی ملاقات میں ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

 نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے حسن نورین سے کہا کہ تمام مسلم ممالک آپس میں بھائی بھائی ہیں، آپ نے سندھ میں خود کو الگ محسوس نہیں کیا ہوگا۔

 ایران کے قونصل جنرل مسٹر حسن نورین نے کہا کہ ہم  صرف کراچی سے ہر سال 80 ہزار ویزا جاری کرتے ہیں، تہران اور اصفہان  چیمبر آف کامرس نے کراچی چیمبر کے ساتھ ایم اویو کیا ہے، اس ایم او یو سے تجارت کے نئے مواقع کھلیں گے، پھل، سبزیاں اور پیٹرولیم  مصنوعات ایران پاکستان بھیج سکے گا، ایران، عراق اور عمان کے درمیان زمینی راستے سے  سیاحت کے دروازے کھل جائیں گے، ایران یا پاکستان سے کوئی سرمایہ کار آگے آئے تو فری سروس شروع کریں گے۔

 حسن نورین نے کہا کہ انڈیا  نے ایران اسٹوڈنٹس کے لیے آسان ویزا  اور انسینٹیو رکھا ہے، اس لیے 4500 ایرانی طالب علم سائوتھرن  انڈیا میں پڑھ رہے ہیں؛ قونصل جنرل جبکہ پاکستان میں ایرانی اسٹوڈنٹس کا ویزا بہت مشکل ہے، اس وجہ سے یہاں صرف 10 سے 15 اسٹوڈنٹس  تعلیم حاصل کررہے ہیں، پاکستان میں ایرانی اسٹوڈنٹس بینک اکائونٹ  نہیں کھول سکتے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ وہ اسٹوڈنٹس ویزا آسان کرنے کے لیے بات کریں گےاور اسٹوڈنٹس کو  بینک اکاؤنٹس کی سہولیات  دینے کے لیے وفاقی حکومت سے بھی بات کریں گے۔

اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ اور قونصل جنرل نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت بھی کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version