Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کی لیڈر شپ پر جھوٹے اور من گھڑت کیسز ہیں، اسد قیصر

سابق اسپیکر و مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ پر جھوٹے اور من گھڑت کیسز ہیں،۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر و مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے نواز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لاہور جلسے میں میاں صاحب نے اپنی تمام مظلومیت کی دستان سنا دی، میں صاحب کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ پر جھوٹے اور من گھڑت کیسز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیلئے اسٹیٹ پروٹوکول اور ہماری لیڈرشپ کی تضحیق کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ کی جانے والی تمام زیادتیوں کے پیچھے میاں صاحب اور انکی جماعت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی آج کی تقریر اپنے بھائی کی 16 سالہ حکومت کی مکمل چارج شیٹ تھی، آپ نے جو اگست 2022 کے اعداد و شمار بتائے تب آپکے بھائی کی حکومت تھی۔

سابق اسپیکر و مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے مزید کہا کہ آئیں عوام کو فیصلہ کرنے دیں، لیول پلیئنگ فیلڈ دیں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد کریں، نواز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی لیڈرشپ کو الیکشن کمپین کا موقع دیا جائے تب ہی سیاسی استحکام آئے گا۔

واضح رہے کہ نواز شریف چار سال بعد آج صبح وطن واپس پہنچے تھے، مینار پاکستان پر ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرے دل میں انتقام کی تمنا نہیں، قوم کی خدمت کرنا چاہتاہوں، ہمیں ڈبل اسپیڈ سے دوڑنا ہوگا۔

نواز شریف کا کہنا تھاکہ آج کئی سالوں کے بعد آپ سے ملاقات ہورہی ہے، آپ سے میرا پیار کا رشتہ قائم و دائم ہے، اس رشتے میں کوئی فرق نہیں آیا، میرا اور آپ کا رشتہ کئی دہائیوں سے چل رہا ہے، نہ کبھی آپ نے مجھے دھوکا دیا ہے نہ میں نے کبھی آپ کو دھوکا دیا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم نے گالی کا جواب گالی سے نہیں دینا، راستہ کھٹن ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، برآمدات بڑھانا ہے، زراعت کی انقلابی اصلاحات کرنی ہیں، ہم نے پاکستان کو آئی ٹی پاور بنانا ہے، ہم نے پہلے بھی کیا ہے اب بھی کرکے دکھائیں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version