Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی پی پی نے سابق پی ٹی آئی رہنما کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی

استحکام پاکستان پارٹی نے تحریک انصاف کے سابق رہنما غلام سرور خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین سے غلام سرور خان کی کئی ملاقاتیں ہو چُکی ہیں، تاہم غلام سرور خان اپنے حلقے میں چوہدری نثار کے سیاسی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔

Ghulam Sarwar Khan (@GSKhan_Official) / X

ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین کی غلام سرور خان سے اسلام آباد میں پچھلے ہفتے بھی ملاقات ہوئی تھی۔

استحکام پاکستان پارٹی کا اسلام آباد سے تحریک انصاف کے ایک سابق رکن قومی اسمبلی سے بھی رابطہ ہوا ہے تاہم وہ آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version