سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کی پارٹی قیادت سے بات چیت جاری ہے، غلام سرور خان کی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے پیر کو پیش رفت کا بھی امکان ہے جبکہ دو خواتین رہنماؤں کی بھی آئی پی پی میں شمولیت کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی نے پی ٹی آئی کے سابق وزیر غلام سرور کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔
ذرائع کے مطابق آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین سے غلام سرور خان کی کئی ملاقاتیں ہوچکی ہیں تاہم غلام سرور کو اپنے حلقے میں چوہدری نثار کے سیاسی فیصلے کا انتظار ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی پی ٹی آئی کے متعدد رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
