لاہور میں جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن شروع ہو گئی،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کام کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے لاہور میں جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن کے دوران اتارے گئے پنکھوں، اے سی، لائٹس، بیڈز، طبی آلات او ردیگر اشیاء کا ریکارڈ مرتب کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی بلاک سے اتارے جانے والے طبی اور برقی آلات کو ضائع کرنے کی بجائے سٹو رمیں محفوظ کیا جائے، اپ گریڈیشن اور تعمیر و بحالی کے کاموں کے دوران پہلے سے موجود آلات کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جنرل ہسپتال ایمرجنسی بلاک کے مختلف شعبوں کادورہ کیا،آپریشن تھیٹرکا بھی معائنہ کیا۔
محسن نقوی کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ میں محفوظ اور معیاری وائرنگ اور کی ہدایت ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جنرل ہسپتال کی اپ گریڈیشن میں تعمیراتی معیار یقینی بنانے کاحکم دیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے کام کی خودمانیٹرنگ کررہا ہوں۔
سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے جنرل ہسپتال ایمرجنسی بلاک اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیر ات ومواصلات، پرنسپل جنرل ہسپتال الفرید ظفر اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
