Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوکریوں کی تلاش میں ملک چھوڑ کر جانے والے پاکستانیوں کی تعداد سامنے آگئی

نوکریوں کی تلاش میں ملک چھوڑ کر جانے والے پاکستانیوں کی تعداد سامنے آگئی ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں کیلنڈر سال کے پہلے نو مہینوں یعنی ستمبر تک 633,108 پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے لیے رجسٹرڈ ہوئے۔

جولائی تک ملک چھوڑنے والے پاکستانیوں کی تعداد 540,282 تھی۔ اس کا مطلب ہے کہ ستمبر کے دوران 92 ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے۔

اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ زیر جائزہ مدت میں ملک چھوڑنے والوں میں سے 275,433 مزدور تھے جبکہ 141,282 ڈرائیور تھے۔

ملک چھوڑنے والوں میں 6,351 انجینئرز، 5,876 اکاؤنٹنٹ، 2,580 ڈاکٹرز اور 1,194 اساتذہ بھی شامل تھے۔

ملک چھوڑنے والوں میں سے 17,058 اعلیٰ تعلیم یافتہ، 35,414 انتہائی ہنر مند، 232,933 ہنر مند، 65,922 نیم ہنر مند تھے، جب کہ بڑی اکثریت یعنی 281,781 غیر ہنر مند تھے۔

مجموعی طور پر 302,634 کارکنان سعودی عرب، 173,561 متحدہ عرب امارات، 44,567 عمان اور 44,777 پاکستانی قطر چلے گئے۔

فہرست میں شامل دیگر قابل ذکر ممالک میں ملائیشیا (18,609)، بحرین (9,599)، رومانیہ (4,405)، یونان (2,676) اور عراق (2,646) شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version