سابق ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا محمود جان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج جہانزیب شنواری نے قتل کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا محمود جان کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی جس پر پولیس نے سابق ڈپٹی اسپیکر کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا ہے۔
سابق ڈپٹی اسپیکر اور تحریک انصاف کے رہنما محمود جان پر الزام ہے کہ انہوں نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کیا تھا، اس کا مقدمہ محمود جان کے خلاف پولیس تھانہ ریگی میں درج ہے۔
محمود جان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست دی تھی تاہم عدالت نے درخواست خارج کر دی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
