Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان حکومت عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے گی، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہےکہ بلوچستان حکومت صوبے میں بحالی امن اور عوام کے جانی و مالی تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے تربت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ بے گناہ مزدوروں کے قتل کا واقعہ اتنہائی افسوسناک ہے،مزدوروں کے قتل کے واقعہ کی جوائنٹ انویسٹیگیشن شروع کردی گئی ہے، اس گھناونے واقعہ میں ملوث عناصر اور ان کے معاونت کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو کسی سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سیکورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

میر علی مردان خان ڈومکی نے یہ بھی کہا کہ آج اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور تربت واقعہ کی اب تک ہونے والی تحقیقات اور پیش رفت سے آگاہ کیا گیا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت صوبے میں بحالی امن اور عوام کے جانی و مالی تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version