Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن: استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کیس پر فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، استحکام پاکستان پارٹی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں انتخابی نشان عقاب الاٹ کیاجائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ نے ترجیحات میں کوئی اور انتخابی نشان نہیں مانگا،آپ اپنی اور بھی ترجیحات بتا دیں۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 3 رکنی بینچ نے استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version