Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن سے اہم خبر آ گئی

الیکشن کمیشن آف پاکستان سے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کو سیکیورٹی رسک قرار دیا۔

اسلام آباد پولیس اور وزارت داخلہ نے مؤقف سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا، وزارت داخلہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن پیش کرنا سیکیورٹی رسک ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو منگل کو الیکشن کمیشن میں پیش نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کیا ہوا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version