لسبیلہ میں بس اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس کے باعث کمسن بچہ جانبحق ہوگیا جبکہ 51 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ لسبیلہ میں اوتھل کے قریب پیش آیا جہاں مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کمسن بچہ جانبحق ہوگیا جبکہ 51 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،شدید زخمیوں کو ٹراما سینٹر کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسافر بس کراچی سے بیلہ کی جانب جارہی تھی۔
دوسری جانب خان پور میں باغو بہار 24 والا موڑ کے قریب موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
جاں بحق شخص کی شناخت 22 سالہ عطا محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمیوں اور نعش کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
