Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلگت بلتستان کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کررہے ہیں، گلبر خان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو درپیش توانائی بحران اور اعصاب شکن لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کے لئے ہم ہر ممکنہ کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام، صوبائی محکمہ برقیات اورنارویجن کمپنی نورہایئڈرو کے تعاون سے چاراعشاریہ پانچ میگاواٹ سولر انرجی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نارویجن حکومت اور یہاں کے سرمایہ کاروں کی جانب سے گلگت بلتستان پر خصوصی توجہ دینے پر انکا مشکور ہوں، یہ منصوبہ بلتستان میں شروع کیا جارہا ہے جس کے لئے ابتدائی طورپرسترکروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

 وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ ناروے کی حکومت اور ناروے کے سرمایہ کار گلگت بلتستان سے خصوصی لگاو رکھتے ہیں اور انکی جانب سے گلگت بلتستان میں جتنے بھی منصوبوں پر کام ہوا وہ کامیاب رہے ہیں اور خطے کے عوام ان منصوبوں سے مستفید ہوئے۔

 انہوں نے کہا کہ ناروے حکومت کے تعاون سے ماضی میں گلگت بلتستان میں پہلا اورواحد پاورڈیپارئمنٹ کا ورکشاپ قائم ہوا، تین بجلی کے منصوبے مکمل ہوئے جبکہ فلاحی تعمیرو ترقی کےمنصوبوں میں بھی ناروے حکومت نے ہمیشہ تعاون کیا گلگت بلتستان کے ملازمین کی استعداد کاراورکارکردگی بہتر بنانے کی غرض سے بھی شروع کئے جانے والے منصوبوں میں تعاون بھی قابل ذکرہے۔

 حاجی گلبر خان نے حالیہ سولرانرجی کے اس منصوبے کو بلتستان میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے کی جانب ایک مثبت قدم قراردیا اور کہا اس طرز کے منصوبوں کی گلگت بلستان کے باقی اضلاع میں بھی اشد ضرورت ہے میری خواہش ہے کہ بلتستان کے بعد دیگر اضلاع میں بھی سولر انرجی منصوبوں پر کام ہو۔

 انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہماری صوبائی حکومت اس اہم منصوبے کی تکمیل کے لئے ہرطرح کا تعاون کرے گی۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے جی بی آر ایس پی کی جانب سے سرمایہ کاروں کو گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کرنے اورعملی اقدامات کرنے پرسراہا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یاداشتی مفاہمت پر دستخط کرنے کی تقریب میں صوبائی وزراء ناروے کے پاکستان میں تعینات سفیر اور نور ہایئڈرو کے چیرمین و سی ای او نے بھی خصوصی شرکت کی۔

 ناروے کے سفیرمسٹر پرالبرٹ الساس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان سے ہمارا پرانا رشتہ ہے اور آج  کی یہ تقریب باعث مسرت ہے ہم گلگت بلتستان میں توانائی کے منصوبوں کے علاوہ خطے کی تعمیر و ترقی کے دیگر منصوبوں میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے اور ہمارا تعاون جاری رہے گا۔

 اس تقریب میں صوبائی وزراء شمس الحق لون،انجیئرمحمد انور وزیر اعلی کے معاون خصوصی ذبیح اللہ بھی شریک تھے جبکہ اکنامک افیئرزڈویژن اورسپیشل انویسمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے اعلیٰ افسران بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

 تقریب میں چیف ایزیکٹیو آفیسرجی بی آرایس پی صوبائی سیکریٹری برقیات کے علاوہ دیگر آفسران اوراہم شخصیات بھی شریک تھے جبکہ ناروے میں تعینات پاکستان کی سفیر نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version