Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر سے پاسپورٹ ڈیلیوری کے معاملے پر زیر التواء تمام پاسپورٹس آئندہ چند روز میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

فاسٹ ٹریک درخواستوں کے حامل پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم ہوگیا ہے، پاسپورٹس کل سے مقررہ مدت میں ہی فراہم کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارجنٹ پاسپورٹ کا بیک لاگ بھی دو سے تین روز میں ختم ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ وزیر داخلہ کے حکم پر ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پرنٹنگ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، لیمینیشن پیپرز کی کمی پر قابو پانے کیلئے ہنگامی طور پر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ پرنٹنگ عمل کو تیز کرنے کیلئے اضافی مشینری مختص کردی گئی ہے، نئے پاسپورٹس کی بروقت ترسیل کیلئے اضافی اہلکار اور عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version