Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو 2022 سیلاب فنڈ کٹوتی کی گئی تنخواہیں واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالےسے محکمہ خزانہ سندھ نے خط ارسال کردیا ہے۔

 خط سیکشن افسر ایس آر ون سرمند علی کے دستخط سے جاری کیا گیا، خط اکاﺅنٹنٹ جنرل سندھ اور ضلع مالیاتی افسران کو جاری کیا گیا ہے۔

خط میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، عدالت نے سرکاری ملازمین کی ریلیف فنڈ میں کٹوتی کی گئی تنخواہیں واپس کرنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں حکومت سندھ نے سیلاب متاثرین کیلئے ”سندھ فلڈ ریلیف فنڈ” قائم کیا اور گریڈ 1 تا 22 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version