سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کا استقبال نہ کرنے سے متعلق خاموشی توڑدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کراچی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے ملک کو مفلوج کردیا ہے۔ پانچواں سال ہے ہم یہاں آتے ہیں اور کچھ نہیں ہوتا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انصاف کا تقاضہ کہاں گیا اور انصاف کہاں گیا؟ ان کیسز کو چلائیں، عوام کو دکھائیں کون سی کرپشن ہوئی ہے۔ عدالتوں میں کیمرے لگائیں اورعوام کو دکھائیں ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔
گفتگو کے دوران صحافی کی جانب سے کیے گئے سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے استقبال کیلئے اس لیے نہیں گیا کیونکہ میں پارٹی کا سینئر لیڈر نہیں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے 5 ترامیم کیں، نیب کو ختم کرنے کی ایک ترمیم ہونی چاہیے۔ آنے والی حکومت سے مطالبہ ہے نیب کو ختم کریں۔ نیب جیسا ادارہ موجود ہے، جس کا کام سیاستدانوں کو توڑنا اور جوڑنا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اعلیٰ عہدوں پر رہنے والوں کو انصاف نہ ملے توعام آدمی کو کیسے ملے گا؟ میرا آنے والی حکومت سے بھی مطالبہ ہے نیب کو ختم کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
