Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان پیپلز پارٹی نے اہم وکٹ گرادی

پاکستان پیپلز پارٹی نے اہم وکٹ گرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کی صاحبزادی اور سابق رکن قومی و صوبائی اسمبلی روبینہ شاہین وٹو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

  بعدازاں سابق رکن قومی و صوبائی اسمبلی روبینہ شاہین وٹو نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے روبینہ شاہین وٹو کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

   دوسری جانب تحریک انصاف کی 3 خواتین رہنماؤں عندلیب عباس، سعدیہ سہیل اور سمیرا احمد نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version