Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین اور پاکستان کی دوستی سمندر سے زیادہ گہری ہے، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی فلک بوس پہاڑوں سے بلند اور سمندر سے زیادہ گہری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں نگران وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران پُرتپاک استقبال اور شاندار انتظامات پر چینی صدر شی جن پنگ اور چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے ثمرات سے دونوں ملکوں کے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔

انوار الحق نے یہ بھی کہا کہ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے، چین اور پاکستان کی دوستی فلک بوس پہاڑوں سے بلند اور سمندر سے زیادہ گہری ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ حالیہ دورہ چین کے دوران جن مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے ان پر عمل درآمد کے لیے پاکستان بھرپور اقدامات اٹھائے گا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ معاہدوں کی بدولت چین پاکستان اقتصادی راہداری میں نئے باب کا اضافہ ہوگا۔

چین کے سفیر نے وزیراعظم کو پاکستان کے ترقی اور معاشی استحکام میں چین کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version