Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام غیر قانونی مہاجرین کی نشاندہی کر کے انہیں اپنے ملک واپس بھیجنے میں مدد کرے، زبیر جمالی

نگران صوبائی وزیر داخلہ زبیر جمالی نے کہا ہے کہ عوام غیر قانونی مہاجرین کی نشاندہی کر کے انہیں اپنے ملک واپس بھیجنے میں مدد کرے۔

تفصیلات کے مطابق نگران صوبائی وزیر داخلہ زبیر جمالی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کارروائی کرینگے، یکم نومبر 2023 سے غیر قانونی تارکین وطن کو نکالا جائیگا، کسی کیساتھ غیر انسانی سلوک نہیں کیا جائیگا، افغانستان کے لوگ ہمارا ٹارگٹ نہیں، غیر قانونی مقیم تارکین وطن یکم نومبر سے پہلے غیر ازخود چلے جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے ابتک 14 ہزار تارکین وطن ازخود واپس جا چکے، تارکین وطن کے حوالے سے جیو فینسنگ کرینگے، اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت قبول نہیں، دفعہ 144 حالات کی وجہ سے لگائی گئی، وڈھ سے لیکر کوئٹہ تک مکمل سیکیورٹی دی گئی۔

زبیر جمالی کا مزید کہنا تھا کہ نگران صوبائی حکومت کام کیلئے آئی ہے، امن و امان ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

یاد رہے کہ قومی مفادات کے تحفظ کیلئے پاکستان واحد ملک نہیں جس نے غیر قانونی افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا، بہت سے ممالک جن میں بڑے ممالک بھی شامل ہیں  مفادات کے تحفظ اور ملکی ترقی کیلئے مختلف مواقعوں پر یہ فیصلے کر چکے ہیں ۔

انٹرنیشنل آگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کی رپورٹ کے مطابق ایران نے 2021ء میں 10لاکھ 31 ہزار 757 افغان شہریوں کو ملک بدر کیا ۔

یورپی یونین ایجنسی آف اسائلم اورانٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی رپورٹ کے مطابق 1.7 ملین افغان شہری بغیر کسی ثبوت، بغیر کسی رجسٹریشن کے غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہائش پذیر ہیں، یہ 1.7 ملین غیر قانونی تارکین وطن کا مخصوص گروہ ہے، جو پاکستان میں دہشت گردی اور مالی جرائم کے حوالے سے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔

واضح رہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو دی گئی مہلت میں صرف 12 روز باقی رہ گئے ہیں، تاہم غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا، بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version