عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بڑی خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن اپنی پوزیشن بہت واضح کر چُکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ابتدائی حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کر چکا ہے، حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کرنے کا کل آخری روز ہے، الیکشن کمیشن 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کرے گا۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق ایکشن پلان کے مطابق تیاریاں مکمل ہیں، حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے بعد الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان کرے گا، عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
