ظفروال سیکٹر سیالکوٹ میں بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور بِلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہُوئے پہلے ظفر وال سیکٹر میں کواڈکوپٹر ڈرون سے در اندازی کی کوشش کی جبکہ پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے کواڈکوپٹر ڈرون کی در اندازی کی بھارتی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
بھارتی فورسز نے کواڈکوپٹر کی در اندازی کی ناکامی کو کور کرنے کے لئے پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی۔
پاکستانی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہُوئے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
