نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کی چیئر پرسن سارہ احمد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں نگران وزیراعظم نے سارہ احمد کی زیر قیادت چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی پچوں کی فلاح و بہبود کے لیے خدمات کو سراہا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کو بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوششوں میں وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
نگران وزیراعظم سے نگران وفاقی وزیر اطلاعات کی ملاقات
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی ملاقات ہوئی جس میں اے پی این ایس، سی پی این ای، اخباری صنعت کے مسائل سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار پر کامل یقین رکھتی ہے، میڈیا ریاست کا بڑا اور اہم ستون ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی کہ ذرائع ابلاغ کے جائز مطالبات حل کئے جائیں۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ میڈیا تنظیموں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔
ملاقات میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات ظہور احمد، پرنسپل انفارمیشن آفیسر طارق محمود خان اور منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی محمد عاصم کھچی بھی موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
