Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی؟ اہم خبر آگئی

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر خزانہ احمد رسول بنگش نے کہا ہے کہ صوبے کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی خبریں محض افواہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کے ذمہ گزشتہ مالی سال کے 233 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ نگراں وزیر اعظم نے صوبے کے بقایا جات کی ادائیگی کا یقین دلایا ہے۔

احمد رسول بنگش نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جارہی، یہ بات غیر رسمی طور پر زیرِ بحث آئی تھی۔

خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر خزانہ نے کہا کہ نگراں کابینہ نے فروری 2024 تک 4 ماہ کے لیے 529 ارب روپے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version