Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی منظر نامہ تبدیل؛ آصف زرداری نے بڑا سرپرائز دے دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی کیونکہ مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے سینئررہنماؤں کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں عام انتخابات اور سندھ میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زیادہ نشستیں حاصل کرنے پر گفتگو کی گئی۔

آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی، مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں تو پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں ہے، ہماری توجہ پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان پر ہونی چاہیے۔

پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پی پی نے پنجاب میں سیاسی حکمت عملی تیار کی ہے، نتائج پہلے سے مختلف ہوں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version