Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف صحافی اور شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کی سابق چیئرپرسن انتقال کرگئی

معروف صحافی اور شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کی سابق چیئرپرسن پروفیسر شاہدہ قاضی انتقال کرگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کی سابق چیئرپرسن پروفیسر شاہدہ قاضی کا انتقال آج دوپہر میں ہوا ہے۔

مرحومہ کی نماز جنازہ کل بروز اتوار بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین کراچی یونیورسٹی کے قبرستان میں کی جائے گی۔

شاہدہ قاضی کی پیدائش 1944 میں ہوئی، شاہدہ قاضی کا شمار پاکستان کی پہلی خاتون مراسله نگار میں ہوتا ہے، شاہدہ قاضی 1966 میں پہلی خاتون رپورٹر کے طور پر فرائض بھی سر انجام دے چکی ہے اور محمد علی جناح یونیورسٹی میں بھی بطور چیئرپرسن خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version