Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محسن نقوی کا جنرل اور میو ہسپتال کا طویل دورہ

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جنرل اور میو ہسپتال کا 3 گھنٹے کا طویل دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دونوں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن پراجیکٹس کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔

انتظامیہ نے اس دوران بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فلورز، واش رومز، الیکٹریفکیشن اور ڈرینج کو ازسرنو بحال کیا جائے گا

محسن نقوی نے اس موقع پر ایمرجنسی بلاک کے تینوں فلور کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں کے حوالے سے ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام آلات اور اشیاء کی انیونٹری تیار کی جائے، تعمیراتی کام کے دوران بیڈز اور دیگر اشیاء کو محفوظ جگہ پر اسٹور کیا جائے۔

وزیراعلیٰ جنرل ہسپتال کے دورے کے بعد میو ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن، آپریشن تھیٹرز، کنسلٹنٹ روم اور استقبالیہ ایریا کا معائنہ کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ دونوں ہسپتالوں میں 250 ۔ 250 بیڈز پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی بلاک بنایا جا رہا ہے، اپ گریڈیشن کے کام کو جتنی جلدی ممکن ہو مکمل کیا جائے۔

صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، سیکرٹری صحت، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری، وائس چانسلرز، ایم ایس اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دوسری جانب کچھ دن قبل وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے علی الصبح نواز شریف انٹرچینج بیدیاں روڈ انڈرپاس کا دورہ کیا۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے مسلسل دوروں سے انڈرپاس کی کھدائی کا کام مکمل ہو گیا۔

اس دوران کنٹریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انڈر پاس کی ریٹینگ والز، ڈیک سلیب پر کام جاری، انڈر پاس کی چھت مکمل کر لی گئی ہے، انڈرپاس کے اطراف کی سڑکوں پر بھی کام ہو رہا ہے، الیکٹرک پولز کی تنصیب کا عمل بھی جاری ہے، انڈرپاس کو آئندہ چند ہفتے میں مکمل کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں، انڈرپاس کے بیڈ اور دیواروں کا تفصیلی جائزہ لیا اور کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر 3 شفٹ میں کام جاری رکھا جائے اور باقی ماندہ کاموں کو جلد مکمل کیا جائے۔

صوبائی وزراء منصور قادر، عامر میر، اظفر علی ناصر، سی سی پی او، ڈپٹی کمشنر بھی وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ موجود تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version