Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

 پاکستان تجارت و سرمایہ کاری میں آر ایم بی کے استعمال کو بڑھانے کا خواہاں ہے، وزیر خزانہ

نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری میں آر ایم بی کے استعمال کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔

 تفصیلات کے مطابق انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا کے پاکستان آر ایم بی کلیئرنگ بینک کی افتتاحی تقریب جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر نے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کئی سالوں سے پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ رہا ہے۔

نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر نے مزید کہا کہ پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری میں آر ایم بی کے استعمال کو بڑھانے کا خواہاں ہے،آر ایم بی کلیئرنگ بزنس کے قیام سے پاکستان اور چین میں آف شور آر ایم بی مارکیٹوں کو جوڑنے میں مدد ملے گی جس سے متعدد شعبوں اور سرگرمیوں میں سرحد پار لین دین میں سہولت ملے گی۔

پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ چین اور پاکستان کے درمیان چار موسموں کے اسٹریٹجک تعاون کے لئے دونوں اطراف کے مالیاتی محکموں کی مضبوط حمایت کی ضرورت ہے۔

چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے مزید کہا کہ آر ایم بی کلیئرنگ بینک کا قیام “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم مالی حمایت بھی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version