وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال اور گنگارام ہسپتال کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال اور گنگارام ہسپتال کا دورہ کیا اور دونوں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی تعمیراتی کام کے دوران بیڈز، آلات، فرنیچر اور دیگر اشیاء باہر پڑی دیکھ کر برہم ہوگئے۔
محسن نقوی نے کہا کہ تعمیراتی کام کے دوران اشیاء کی حفاظت کیلئے کوئی انتظام نہ کرنا غفلت ہے، کئی روز سے کام جاری ہونے کے باوجود اتاری گئی اشیاء کومحفوظ نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں، اتاری گئی اشیاء کا ریکارڈ مرتب کیا جائے اورمناسب جگہ پر محفوظ رکھی جائیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک اور او پی ڈی بلاک کی اپ گریڈیشن کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ بھی کیا۔
محسن نقوی ہر فلور پر گئے،جاری کاموں کا جائزہ لیا اور ماڈل روم کا معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈینٹل بلاک کے ڈائزین پر نظر ثانی اور ایمرجنسی بلاک میں بیڈز کی تعداد میں اضافے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو اپ گریڈیشن کے کام پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
