معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے، عاصم جمیل کی میت تلمبہ اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
مولانا طارق جمیل نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا، حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ فرزند کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
عثمان انور نے کہا کہ شواہد اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے جبکہ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ ڈی پی او خانیوال، سینئرپولیس افسران موقع پرموجود ہیں شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
https://twitter.com/TariqJamilOFCL/status/1718653276508545393
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
