Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیلی جارحیت کی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، فاروق ستار

 سینئر ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار نے لیاقت آباد میں ایم کیوایم پاکستان کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت آباد کے جلسے میں سر ہی سر اور پرچم ہی پرچم نظر آرہے ہیں، لیاقت آباد کی عوام نے فیصلہ دے دیا ہے کہ آنےوالے انتخابات میں آسمان پر صرف پتنگ ہی پتنگ ہوگی، یہ علاقہ پہلے شہید وزیراعظم لیاقت علی خان کےنام سے ہے، اس علاقے سے شہادتوں کا ایک سلسلہ ہے، بقا اردوکی تحریک میں لیاقت آباد کی قربانیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کی تحریک تعلیم یافتہ لوگوں نے بنائی تو راستہ روکا گیا، شہداء کی سب سے زیادہ تعداد لیاقت آباد سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے  وڈیروں جاگیر دار سے اب کراچی کو بازیاب کرانا ہے، آج کی متحدہ منظم متحرک اور متحد ہے، کراچی کے پانی کے منصوبے بھی اب ایم کیوایم کی مکمل کرے گی، پیپلزپارٹی جس طرح کراچی آئی ہے اسی طرح واپس بھی چلی جائے گی۔

سینئر ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار نے مزید کہا کہ اسرائیلی جارحیت کی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version