Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات سے پہلے پی ٹی آئی کو شدید دھچکا؛ انتہائی اہم رہنما پارٹی چھوڑ گئے

سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ساجد محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 2008 میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی، پی ٹی آئی ٹکٹ پر 2 بار الیکشن لڑا، ایک جیتا اور ایک ہارا۔

انہوں نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پاکستان کے عوام نے بھی مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور جو لوگ بے گناہ ہیں ان کو بری کیا جائے۔

چوہدری ساجد محمود نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بیانیے سے پی ٹی آئی کو بڑا نقصان پہنچا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version