Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی گرفتاری ہوگئی

پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کامران بنگش کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر کامران بنگش کے خلاف پولیس پر فائرنگ اور مراد سعید کو پناہ دینے کے کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی جس دوران عدالت نے کامران بنگش کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

پولیس کے مطابق ضمانت سے قبل کامران بنگش کو دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کو ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں کامران بنگش پر عوام کو اشتعال دلانے کا الزام ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version