Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آرمی چیف امید کی کرن ہیں، کامران ٹیسوری

 گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آرمی چیف امید کی کرن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں بزنس رول ماڈل و لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد ہوا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ بات باعث فخر ہے کہ مجھے آج اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے مدعو کیا گیا، پہلی بار میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس آیا ہوں، یہاں آکر ڈسپلن دیکھ کر بہت خوشی ہے، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہت احسن طریقے سے تمام امور انجام دے رہا ہے، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ہر اس مرد کو بھی ملنا چاہیے جس نے ایک بیگم کے ساتھ 50 سال گزارے ہوں جس پر ر تقریب قہقہوں سے گونج اٹھی، میرے ابھی 14 سال ہوئے ہیں اور میں ابھی سے لڑکھڑا رہا ہوں۔

گونر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایک عمر سے فریب سفر کھا رہے ہیں ہم، معلوم ہی نہیں کدھر جارہے ہیں ہم، کوئی مسیحا نہیں آنے والا، ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے خود کو بدلنا ہوگا، ہمیں ایک دوسرے کا مسیحا بننا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کبھی روٹی کپڑا مکان کے پیچھے کبھی ایک کروڑ نوکریوں کے پیچھے لگایا جارہا ہے، ہم ایک دائرے میں گھومے جارہے ہیں، آج 24 کروڑ کا ملک دنیا میں کوئی مقام نہیں رکھتا،1 بلین ڈالر کے لیے آئی ایم ایف کے سامنے ایڑیاں رگڑنی پڑیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، ہم ان وسائل کا استعمال نہیں کر رہے، حکومتوں نے لوگوں کو مواقع فراہم کرنے کی بجائے مشکلات فراہم کیں، ملک معاشی اور معاشرتی مسائل میں گھرا ہوا ہے، ہم فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں، قومیتوں میں بٹ گئے ہیں، کوئی پاکستانی نہیں بن رہا ہے، کوئی سندھی ہے، کوئی بلوچی ہے کوئی پنجابی ہے، پاکستانی کون ہے؟؟؟

کامران ٹیسوری نے کہا کہ صرف دعوے کیے جارہے ہیں عملدرآمد کچھ نہیں ہے، دعوے کیے جاتے ہیں اب ملک بدلے گا؟؟ کب ملک بدلے گا؟؟؟ لاہور میں ایک ایچ ای سن کالج ہے، ایسے کالجز کیوں نہیں بنائے گئے ؟؟ کوئی نظام نہیں دیا گیا، شعور نہیں دیا گیا، اب لوگوں کو شعور آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال 24 لاکھ طلباء مختلف جامعات سے فارغ ہو کر بے روزگار ہورہے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں اچھا پاکستانی بننا ہوگا، مشکل وقت ہے اپنے آپ سے باہر نکل کر سوچنا ہوگا، صاحب ثروت لوگوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے، یہ واحد قوم ہے جو اپنے آپ کو دھوکا دے رہی ہے، جب اپنا قافلہ عزم و یقین سے نکلے گا جہاں سے چاہیں گے رستہ وہیں سے نکلے گا، جو بانٹے کا دنیا میں روشنی اپنی، وہ آفتاب یہیں سے نکلے گا، وطن کی مٹی ہمیں ایڑیاں رگڑنے دے،ہمیں یقین ہے یہ چشمہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے نکلے گا، حنیف خالد اور آج کی فیملی کو خراج تحسین اور مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ ہمارے آرمی چیف کے عمدہ اقدامات سے ڈالر نیچے آیا، انہوں نے مثالی اقدامات لیے، آرمی چیف امید کی کرن ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version