Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے معاشی جائزے کے بعد شرح سود ایک مرتبہ پھر 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

پالیسی بیان کے مطابق کمیٹی نے نوٹ کیا کہ ستمبر 2023 میں عمومی مہنگائی توقع کے مطابق بڑھی تاہم تخمینے کے مطابق اکتوبر کے دوران اس میں کمی آئے گی اور پھر خصوصاً مالی سال کی دوسری ششماہی میں، عمومی مہنگائی میں کمی جاری رہے گی۔

پالیسی بیان میں کہا گیا کہ خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور نومبر سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے منظر نامے کے حوالے سے مالی سال 2024 کے لئے کچھ خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔

پالیسی بیان میں کہا گیا کہ ستمبر میں کچھ بہتری ہوئی ہے ، ان میں پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنت خسارے میں کمی ہوئی، اجناس کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ایکسچینج ریٹس میں بڑا فرق ختم ہوا ہے۔

پالیسی بیان کے مطابق خریف کی فصلوں کے ابتدائی تخمینے حوصلہ افزا ہیں اور ان کے معیشت کے دیگر شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،دوسرا جاری کھاتے کا خسارہ اگست اور ستمبر میں خاصا کم ہوا ہے جس سے ان دو مہینوں کے دوران بیرونی فنانسنگ میں کمی کی صورت حال میں اسٹیٹ بینک کی زر مبادلہ کے ذخائر کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں مدد ملی ہے، اور اگے چل کر مہنگائی کی شرح میں کمی کی توقعات کمی ہونے کی توقع کی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں