Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غیر ملکی تارکین وطن کی اپنے وطن واپسی کا آج آخری دن

تارکین وطن کی اپنے وطن واپسی کا آج آخری دن ہے اور یکم نومبر سے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاون ہوگا ۔

 تفصیلات کے مطابق 25 ہزار تارکین رضا کارانہ طور پر چمن کے راستے افغانستان لوٹ گئے ہیں۔

یواین ایچ سی آر کے مطابق بلوچستان میں ساڑھے تین لاکھ کے قریب افغان مہاجرین سکونت پذیر ہیں، بیشتر کاروبار، باغات، اینٹوں کے بھٹے اور کوئلہ کانوں میں روزگار سے وابستہ ہیں۔

یو این ایچ سی آر ڈیٹا کے مطابق بلوچستان میں تین لاکھ 29 ہزار 631 رجسٹرڈ افغان مہاجرین آباد ہیں۔

یو این ایچ سی آر رپورٹ کے مطابق کہ افغانستان کی غیر مستحکم صورتحال کی وجہ سے افغان ریفیوجیز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مقیم ہیں، بلوچستان میں بیشتر باغات، اینٹوں کے بھٹے اور کوئلہ کانوں میں روزگار سے وابستہ ہے، کوئٹہ میں رجسٹرڈ تو کوئی کیمپ نہیں لیکن نواحی علاقہ پنجپائی کے علاوہ ضلع پشین میں سرانان، سرخاب، پیر علی زئی، لورالائی میں کٹوی کیمپ سمیت پاک افغان سرحدی علاقوں میں افغان ریفیوجیز کی بڑی تعداد سکونت پزیر ہے، ان ریفیوجیز میں ازبک، تاجک، قندھاری، دری، فارسی اور پشتو زبان بولنے والے شامل ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version