راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ سندھ کے ڈاکوؤں کو وڈیروں کی سرپرستی حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی سندھ کے جنرل سیکرٹری راشد محمود سومرو نے ٹنڈوالہ یار میں منعقد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی عوام کی آخری کرن جمعیت علمائے اسلام ہے، بڑے بڑے دعوے کئے جاتے ہیں کہ ٹنڈوالہ یار ایک اور لاڑکانہ بن گیا، لاڑکانہ کے بعد ٹنڈوالہ یار میں بھی آپ سے مقابلہ کریں گے۔
صوبائی سندھ کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ انسانی حقوق کی باتیں کرنے والے حکمرانوں فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے، سندھ کو اپنی جاگیر سمجھنے والے اسرائیل کے بیٹے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ہماری حکومت اجازت دے تو سر پہ کفن باندھ کر قبلہ اول کی حفاظت کے لئے نکل پڑیں گے، ان کو کہنا چاہتا ہوں ٹنڈوالہ یار کو اپنی جاگیر مت سمجھو، سندھ کی ماؤں نے اپنے بچوں کو غلامی کے لیئے پیدا نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن میں کروڑوں کی نوکریاں بیچی گئی ہیں، سندھ کی زمینیں اور سندھ کے زخائر اسیے بیچے جارہے جیسے انکے باپ کی جاگیر ہوں، جاگیرداروں سے سندھ کی عوام کو جمعیت علماء اسلام آزاد کروائے گی۔
راشد محمود سومرو کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ کے ڈاکوؤں کو وڈیروں کی سرپرستی حاصل ہے جبکہ کندھ کوٹ، کشمور ، گھوٹکی، شکارپور میں معصوم لوگوں کو اغواء کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی زمین بحریہ ٹاؤن کو ایک روپے اسکوائر فٹ بیچی گئی تھی جو ملک ریاض دس ہزار روپے اسکوائر فٹ بیچ رہا ہے، ٹنڈوالہ یار پولیس کا سالانہ اربو کا بجٹ ہونے کے باوجود امن و امان قائم نہیں ہورہا۔
راشد محمود سومرو نے یہ بھی کہا کہ امداد کے نام پر سیلاب متاثرین کے اربوں روپے ہڑپ کرلئے گئے، سندھ میں 70 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں، 3 ہزار سے زائد اسکول بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
صوبائی سندھ کے جنرل سیکرٹری راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ اتحادیوں کے تعاون سے سندھ میں اگلی حکومت جمعیت علماء اسلام بنائے گئی، اعلان کرتا ہوں سندھ میں اگلا اقتدار جمعیت علماء اسلام کا ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
