Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی 55 پیسے فی یونٹ تک مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست دائر کر دی۔

نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر کل سماعت کرے گی، منظوری کی صورت میں صارفین پر ایک ماہ کیلئے 8 ارب 37 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

درخواست کے مطابق ماہ ستمبر میں 12 ارب 92 کروڑ یونٹ بجلی کی فروخت ہوئی، ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 37.55 فیصد رہی، ستمبر میں آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 15.95 فیصد ہوئی، ماہ ستمبر میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 1.80 فیصد رہی۔

سولر پینل سے بجلی حاصل کرنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

موسمیاتی تبدیلی کے باعث کرہ ارض کا درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک اب توانائی کے حصول کیلئے متبادل طریقے اپنا رہے ہیں جن سے کاربن اخراج کم سے کم ہو۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ سولر انرجی کا استعمال کر کے شمسی توانائی کو بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔

پاکستان میں بھی لوڈشیڈنگ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اب لوگ سولر پینلزکی طرف متوجہ ہو چکے ہیں۔ مارکیٹس میں سولر پینلز کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر بڑے پیمانے پر سولر انرجی سے استفادہ کیا جائے تو پاکستان میں بجلی کے بحران پر قابوپایا جا سکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version