Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کیلئے بڑی خوشخبری؛ ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی نومبر کے لیے فی کلو قیمت میں 9 روپے 95 پیسے کمی کی ہے۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت 260 روپے 98 پیسے سے کم ہوکر 251 روپے 3 پیسے فی کلو ہوگئی ہے،11.8کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2962روپے 17یسے مقرر کردی گئی ہے۔

گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 117 روپے 47 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

اوگرا نے نومبر کے لیے 11عشاریہ 8 کلو گرام سلینڈر کی قیمت 2962 روپے 17 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر میں گھریلو سلینڈر کی قیمت 3079 روپے 64 پیسے تھی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version