وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی پی آئی اے کے فضائی آپریشن کو بحال کرنے کی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان لین دین کا تنازعہ حل ہوگیا ہے، قائم مقام سیکرٹری مذہبی امور سید عطاالرحمن نے 24 گھنٹے کے اندر ہی وزیراعظم کی طرف سے دیا گیا ٹاسک مکمل کردیا، وزیر اعظم آفس کو پی آئی اے کو ادا کردہ 636ملین روپے کی رپورٹ دے دی گئی ہے۔
وزارت مذہبی امور نے پی آئی اے کو 550ملین بجائے 636ملین روپے ادا کردیئے ہیں اور وزارت مذہبی امور نے پی آئی اے کو پچھلے سالوں کے بقایاجات بھی ادا کردیئے ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے وزارت مذہبی امور کی طرف حج کرایوں 550ملین روپے بقایاجات کا دعوی کیا تھا، وزارت مذہبی امور نے گزشتہ حج کے 500ملین روپے ادا کئے ہیں جبکہ گزشتہ چند سالوں کے 136ملین روپے بھی پی آئی اے کو ادا کردیئے ہیں اور وزیر اعظم آفس کو پی آئی اے کو اداکردہ 636ملین روپے کی رپورٹ دے دی گئی ہے۔
پی آئی اے کو ایک سال میں کتنا خسارہ ہوا؟ آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق 2021 میں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک 23 ہزار 636 پروازیں شیڈول تھیں۔ 4 ہزار 305 پروازیں منسوخ ہونے سے قومی ایئرلائن کو 19 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ ہوا۔
آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی جنوری میں 260 اور فروری میں 273 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ مارچ میں 274، اپریل میں 343 اور مئی میں 538 فلائٹس کینسل ہوئیں۔
جون کی بات کی جائے تو 496، جولائی میں 420 اور اگست میں سب سے زیادہ 603 پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔ ستمبر میں 316، اکتوبر 375، نومبر میں 201 اور دسمبر میں منسوخ پروازوں کی تعداد 206 رہی۔
پی آئی اے کی جانب سے پلاننگ کے فقدان کے باعث 18 فیصد پروازیں منسوخ ہوئیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
