پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب سے ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب سے بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے
اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کراچی کے عوام کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے ملاقات کی، اس موقع پر ملکی صورت حال سمیت دیگر سیاسی امور پر بات چیت کی گئی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی رہنما اویس شاہ نے بھی ملاقات کی، جس میں انہوں نے سکھر کی سیاسی صورت حال کے حوالے سے چیئرمین کو آگاہ کیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی ضلع ملیر کے سینیئر نائب صدر عدیل اختر شیخ نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے چیئرمین کو ضلع کی سیاسی صورت حال سے متعلق بریفنگ دی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
