Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کے پی اور بلوچستان میں ترقی کیلیے صنعتی اور اکنامک زون بنانا چاہتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ترقی کیلیے صنعتی اور اکنامک زون بنانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی وفد سمیت ملاقات ہوئی، وفد میں منسٹر کوونسلر زانگ نو، زھانگ ڈووا اور وانگ سیٹا شامل تھے۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور سی پیک کے متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی اور اتفاق کیا گیا کہ پاک چین دوستی ہر قسم کے حالات میں پھلی پھولی ہے۔

ملاقات میں چین کے سفیر کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو دورہ چین کی دعوت دی گئی اور مولانا فضل الرحمان نے دورہ چین کے حوالے سے چینی سفیر کی دعوت قبول کرلی۔

چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ چاہتے ہیں زراعت میں چین کی ٹیکنالوجی سے پاکستان استفادہ کرے، ہم باہم مل کر اس خطے کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملاقات میں سی پیک کو وسعت دینے اور اسمیں زراعت آبپاشی اور دوسرے شعبے بھی شامل کیے جایں گے، خیرپختونخوا اور بلوچستان میں لاکھوں ایکٹر غیر آباد قابل کاشت اراضی کو چین کے تعاون سے زیر کاشت لانا چاہتے ہیں، پختونخوا اور بلوچستان میں ترقی کیلیے صنعتی اور اکنامک زون بنانا چاہتے ہیں، پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں بڑا کارگو ائیر پورٹ زرعی انڈسٹری کیلیے ضروری ہے جسے سی پیک میں شامل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

ملاقات میں محمد جلال الدین سابق سفیر مشیر امور خارجہ اور ترجمان مولانا فضل الرحمان مفتی ابرار احمد بھی موجود تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version