Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی سیاست میں بڑی ہلچل؛ متعدد سیاسی رہنماؤں کی ن لیگ میں شمولیت

نوازشریف کی آمد کے بعد متعدد سیاسی رہنماؤں کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور ان سے سابق وزرا، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ممتاز سیاسی شخصیات نے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتیں مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر شیرجعفر مندوخیل کے پارٹی آفس میں ہوئیں۔

سابق وزرا سردار عبدالرحمن کھیتران، میر عبدالغفور لہڑی نے سردار ایاز صادق سے ملاقات کی اور سیاسی تعاون پر اتفاق کیا۔

حاجی محمد خان لہڑی، محمد خان اتمان خیل، نواب چنگیز مری ، میر مجیب الرحمن حسنی بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

میر وسیم شیروانی، سردار مسعود لونی اور نور محمد دمڑ، سابق رکن قومی اسمبلی میر دوستان ڈومکی اور بلوچستان کی سابق ایم پی اے ربابہ خان بلیدی نے بھی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔

تینوں صوبوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات بھی سردار ایاز صادق سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھیں۔

میر شوکت بنگلزئی ، برکت رند، سردار علی حیدرحسنی، میر علم دین مظہری طارق مسوری بگٹی ، میر عطاءاللہ بلیدی اور سحر گل خلجی نے بھی سابق اسپیکر سے ملاقات کی۔

ملاقات کرنے والی شخصیات نے نوازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ہی ملک کو مسائل اور بحرانوں سے نجات دلاسکتے ہیں۔

 سردار ایاز صادق نے آنے والی شخصیات کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

آئندہ آنے والے دنوں میں تمام شخصیات باضابطہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گی اور ان شمولیتوں کے بعد بلوچستان میں سیاسی طاقت کا پلڑا واضح طورپر مسلم لیگ (ن) کے حق میں ہوجائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version